لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں گرجا گھروں میں جاری دعائیہ تقریبات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور شہر بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ لاہور پولیس کے 2276 افسران و جوان مختلف گرجا گھروں کی سکیورٹی پر مامور ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران خود فیلڈ میں موجود ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں قائم گرجا گھروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔