• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی سہ ماہی 597سرچ آپریشنز، 362افغانی گرفتار

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) جرائم پیشہ عناصر اور غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف 2026ء کی پہلے سہ ماہی میں اسلام آباد پولیس نے 597 کومبنگ سرچ آپریشنز کیے، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی زیر نگرانی 57ہزار 961 افراد اور 25 ہزار سے زائد گھرانوں کی جانچ پڑتال کی گئی، 6ہزار 871دکانوں اور 2ہزار 188ہوٹلز کو بھی چیک کیا گیا، مزید برآں 19ہزار343موٹر سائیکلوں اور 6ہزار 884گاڑیوں کی تلاشی بھی لی گئی، سرچ آپریشنز کے دوران 3ہزار 383مشکوک افراد، جن میں 362غیرقانونی مقیم افغان باشندے بھی شامل ہیں کو حراست میں لے کر مزید جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا، 109 گاڑیاں اور 1ہزار751موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لی گئیں،اسلام آباد پولیس کی جانب سے "اسلحہ سے پاک اسلام آباد" مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھی بلا تفریق کریک ڈاؤن میں 12کلاشنکوف، 4رائفلز، 8بندوقیں، مختلف بور کے 64پستول، 6خنجر اور بھاری مقدار میں ایمونیشن برآمد کیا گیا، اسی طرح "نشہ اب نہیں" مہم کے تسلسل میں 5کلوگرام چرس،6کلوگرام ہیروئن، 5کلوگرام آئس اور 87بوتل شراب برآمد کی گئی۔
اسلام آباد سے مزید