راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس نے موبائل لائسنسنگ وینز کا ہفتہ وار شیڈول جاری کر دیا ، موبائل پولیس وینزسوموار کوفاطمہ مسجد چاکرہ روڈ،چونگی نمبر8صادق آباد چوک منگل کوپیر چواہ چوک یو سی 35اوردلدار پلازہ کوٹھا کلاں،بدھ کوکھڈہ مارکیٹ خیابان سر سید اور بنی چوک،جمعرات کوخواجہ کارپوریشن چوک اورکشمیر کالونی گرجا روڈ، جمعتہ المبارک کو جھاورہ پکٹ دھمیال روڈاورہ فوارہ چوک راجہ بازار اورہفتہ کو کار چوک ڈھوک چوہدریاں اورنیو شکریال سروس روڈ نزد سی این جی پمپ سہولیات فراہم کرے گی جبکہ اتوار کو اولڈ واران اڈہ میں رکشہ ڈرائیوروں کے ٹیسٹ لیے جائیں گے ۔