• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل پر یکساں سبسڈی کیلئے حکومت نے اوگرا کو 128 ارب دیئے

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) 2026ء کے دوران تمام طبقات کو تیل کی قیمتوں پر یکساں سبسڈی کیلئے حکومت نے اوگرا کو 128ارب روپے فراہم کیے، اپریل میں وفاقی حکومت کی طرف سے 23اور صوبوں سے33ارب روپے فراہم کئے گئے‘رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں 827.6ارب وصول کیے گئے۔ وزارت خزانہ نے حالیہ مہینوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر دی گئی سبسڈی کی تحریری تفصیل سینیٹ میں پیش کردی ہیں۔وزارت خزانہ کے مطابق عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ 2026قائم کیا گیا، مارچ میں تمام طبقات کو تیل کی قیمتوں پر یکساں سبسڈی کے لیے حکومت نے اوگرا کو 128ارب روپے فراہم کیے۔
اہم خبریں سے مزید