کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے ترجمان اپنی آخری تنخواہیں وصول کرلیں کیوں کہ ظالم پیپلز پارٹی کے دن گنے جاچکے ہیں، 18ویں آئینی ترمیم کا نتیجہ جمہوریت کے چہرے پر سیاہ دھبہ ہے،پیپلز پارٹی کی بدترین کارکردگی اور بے تحاشہ کرپشن کو کسی کی چرب زبانی چھپانہیں سکتی، پیپلزپارٹی کے کرپٹ رہنما جان لیں کہ اب کہانی پریس کانفرنس سے آگے نکل چکی ہے،پی پی کے کرپٹ رہنماؤں کو پریس کانفرنس کرنے کے بجائے استغفار کا ورد کرنا چاہئے، پیپلز پارٹی کی بدترین حکمرانی، بدنیتی اور کرپشن زبان زدِ عام ہے، کراچی کی زمینوں پر ناجائز قبضے اور کرپشن کی جو داستان ہم نے بیان کی وہ کراچی کا بچہ بچہ بول رہا ہے۔