کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر )روپ نگری کی شہزادیوں کی شادی کا موسم!! ڈراموں کی خوبصورت اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی دلکش تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ نکاح پہلے ہی ہوچکا، رخصتی آج ہوگی۔ دعائے خیر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ نئی نسل کے مقبول فنکاروں کی شادی کا سلسلہ جاری وساری ہے۔ شوبزنس کی رنگین دنیا میں راج کرنے والی فن کارائیں اپنے عروج کے دور میں ہی شادیاں کررہی ہیں۔اس سسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ڈراموں کی خوبصورت اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغازہوگیا،جس کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں۔ دعائے خیر سے شادی کی تقریب شروع ہوئی، تقریب میں اہل خانہ، قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی. ڈراموں کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی منگیتر حمزہ حبیب کے ساتھ شادی ہورہی ہے ۔