• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، پشاور اور پھر لاہور دیکھ لیں، خود ہی فیصلہ کریں، سعد رفیق

اسکردو (نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ کراچی، پشاور اور لاہور دیکھ لیں اور خود ہی فیصلہ کریں، پنجاب کے کسی شہر بھی جائیں آپ کو تبدیلی نظر آئیگی، کراچی بدقسمتی سے گندگی کا ڈھیر ہے،کوئی داد رسی کرنے والا نہیں، پنجاب کے کسی شہر بھی جائیں آپ کو تبدیلی نظر آئیگی۔ گمبہ اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان میں جدید انفراسٹرکچرکی بنیاد رکھی، اگر نواز شریف کی حکومتیں نہ گرائی جاتیں تویہ ملک ترقی کرچکا ہوتا، ہم اپنی کوتاہی کا اعتراف کرتے ہیں، این ایف سی میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکو شیئر ملنا چاہیے، این ایف سی میں آپ کا شیئر آئے گا تو پیسے مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
اہم خبریں سے مزید