کراچی( افضل ندیم ڈوگر )گزشتہ 24گھنٹے میں ملک بھر سے 412پروازیں آپریٹ کی گئیں 55منسوخ ہوئیں جبکہ 10میں تاخیر رپورٹ ہوئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی 125لاہور 104اسلام آباد 114پشاور11سیالکوٹ 15 فیصل آباد 8ملتان 20اور کوئٹہ سے 15پروازیں آپریٹ ہوئیں۔ کراچی 20 لاہور 17 اسلام آباد 6 پشاور 3 فیصل آباد 2 سیالکوٹ 4 اور ملتان سے 3 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ لاہور اور اسلام اباد سے 10 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔