• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ بجٹ میں ہائی اینڈ اسمارٹ فونز کی قیمتیں کم ہونے کا امکان

اسلام آباد (آئی این پی) آئندہ بجٹ کے بعد کون کون سے موبائل فون سستے ہو سکتے ہیں؟اس حوالے سے اہم خبر آ گئی ۔آئندہ بجٹ میں ہائی اینڈ اسمارٹ فونز کی قیمتیںکم ہونے کا امکان، ٹیکسز 25 سے کم کر کے 18فیصد کرنے کی تجویز ہے تاہم مقامی اسمبلرز نے اس کی مخالفت کی ہے۔ وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پریمیم امپورٹڈ فونز پر موجودہ اعلی پی ٹی اے ٹیکس ڈھانچے کو برقرار رکھنے کیلئے تیار نظر آتی ہے جس سے اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور صارفین کے لیے کسی بڑے ریلیف کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں،تاہم بجٹ میں موبائل فون ٹیکسز کو 25 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کرنے کی تجویز بھی متوقع ہے، جس پر عملدرآمد ہونے کی صورت میںخاص طور پر 500 ڈالر سے زیادہ قیمت والے ہائی اینڈ سمارٹ فونز کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔فون ٹیکسز پر کمی سے پاکستان میں آئی فونزاور سام سنگ کے فلیگ شپ فون سستے ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ریلیف کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں،تاہم بجٹ میں موبائل فون ٹیکسز کو 25 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کرنے کی تجویز بھی متوقع ہے، جس پر عملدرآمد ہونے کی صورت میںخاص طور پر 500 ڈالر سے زیادہ قیمت والے ہائی اینڈ سمارٹ فونز کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔فون ٹیکسز پر کمی سے پاکستان میں آئی فونزاور سام سنگ کے فلیگ شپ فون سستے ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید