• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد میں پسند کی شادی کا شعلہ، پورا گاؤں راکھ بن گیا، منتخب نمائندے خاموش

جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد میں پسند کی شادی کا شعلہ، پورا گاؤں راکھ بن گیا مگر منتخب نمائندوں کی خاموشی برقرار،قصبہ محمد صدیق آرائیں کے متاثرین انصاف اور دادرسی کے منتظر، ایم این اے، ایم پی اے اور سیاسی قیادت غائب،گھر جل گئے، زندگیاں اجڑ گئیں، مگر عوام کے ووٹ لینے والے ہمدردی کرنے تک نہ آئے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں پسند کی شادی کے تنازع پر قصبہ محمد صدیق آرائیں میں پیش آنیوالے دلخراش واقعے نے کئی خاندانوں کو بے گھر اور تباہ حال کر دیا، مگر افسوس کہ علاقے کے منتخب عوامی نمائندے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے تک نہ پہنچ سکے۔ متاثرہ خاندان آج بھی کھلے آسمان تلے انصاف، تحفظ اور دادرسی کے منتظر ہیں جبکہ سیاسی قیادت کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔متاثرین کا کہنا ہے کہ ان کے گھر جلائے گئے، املاک تباہ کی گئیں اور انہیں شدید مالی و ذہنی نقصان پہنچا، لیکن اب تک نہ کسی ایم این اے نے ان کی خبر لی اور نہ ہی کسی ایم پی اے نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ووٹ لینے کے وقت عوام یاد آتی ہے لیکن مصیبت کی گھڑی میں نمائندے منظر سے غائب ہو جاتےہیں۔
اہم خبریں سے مزید