کراچی (اسٹاف رپورٹر) افغانستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان راشد خان نے بھارت اور آسٹریلیا کی شہریت لینے سے انکار کر دیا۔ یہ انکشاف انکی زندگی پر منگل کو آنے والی کتاب، راشد خان، فرام اسٹریٹ ٹو اسٹار ڈم میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے بھارت اور آسٹریلیا سے شہریت اور کھیلنے کی پیشکش ہوئی تھی۔ جو ٹھکرادی۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں افغانستان سے نہیں کھیلوں گا تو کسی دوسرے ملک سے بھی نہیں کھیلوں گا۔