کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن میں جھاڑیوں، شاہ لطیف ٹاؤن عمر ماروی گوٹھ گرین سٹی پارک کے قریب 2 افراد کی لاشیں ملیں ، سرد خانہ منتقل کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن یعقوب آباد بھینس کالو نی کے قریب جھاڑیوں سے ملنے والی ایک شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابق تلاش ایپ سے متوفی کی شناخت 35سے40سالہ محمد جعفر ولد خالد کبیر کے نام سے ہوئی جو شادمان ٹاون کا رہائشی ہے ، لاش سرد خانہ منتقل کردی گئی ، علاوہ ازیں شاہ لطیف ٹاؤن سے ملنے والی کی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی، عمر تقریبا 50 سال کے قریب ہے ،پولیس نے لاش کو سرد خانہ منتقل کردی ۔