پشاور(اے پی پی)خیبر پختونخوا کیوزیر محنت فیصل خان ترکئی نے کہا ہے کہ محکمہ میں ڈیجیٹلائزیشن، شفافیت اور میرٹ پر مبنی نظام کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انتظامی امور کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے کارکردگی اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کرپشن بارے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور احتساب کے نظام کو مزید مثر بنایا جائے گا۔ محکمہ سروس معاملات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ زیر التوا کیسز بشمول پروموشنز کو میرٹ اور ضابطہ کار کے مطابق شفاف انداز میں نمٹایا جا رہا ہے۔