ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے سموگ کے تدارک کیلئے اقدامات تیز کرتے ہوئے صوبے بھر کے سکولوں سے ماحولیاتی سرگرمیوں کی تازہ رپورٹس طلب کر لی ہیں اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ کی جانب سے تمام اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ دو روز کے اندر اندر مکمل رپورٹ جمع کروائیں۔ حکام نے سکولوں میں میاواکی جنگلات، گرین پیچز، گھاس کی تنصیب اور ڈسٹ بنز کی فراہمی سے متعلق تفصیلات مانگی ہیں اس کے علاوہ سکولوں میں ٹف ٹائلز کی تنصیب اور میاواکی فاریسٹ منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کی مکمل رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے تمام ڈیٹا ایکسل فارمیٹ میں ای میل کے ذریعے بھجوایا جائے تاکہ اعلیٰ حکام کو بروقت آگاہ کیا جا کےحکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد تعلیمی اداروں میں ماحولیاتی بہتری کو یقینی بنانا اور سموگ کے اثرات کو کم کرنے کیلئے مؤثر حکمت عملی مرتب کرنا ہے۔