ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق نے شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا ، اس دوران انہوں نے شہریوں سے ملاقات کرکے صفائی انتظامات پر فیڈ بیک حاصل کیا جبکہ ویسٹ مینجمنٹ حکام نے انہیں جاری صفائی آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنرنے مثالی صفائی یقینی بنانے کیلئے اضافی مشینری اور افرادی قوت بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے اور خالی پلاٹوں سے ملبہ اور کوڑا کرکٹ فوری طور پر کلیئر کیا جائے۔