ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان ڈاکٹر ثوبان ضیاء نے گزشتہ روز ٹاؤن ہسپتال رحیم آباد اور ٹاؤن ہسپتال ممتاز ٹاؤن کا وزٹ کیا، انہوں نے ڈاکٹروں ۔نرسوں اور پیرامیڈیکس سٹاف کی حاضری چیک کی اور صفائی کے معیار کو تسلی بخش قرار دیا ۔ڈاکٹر ثوبان نے دونوں ہسپتالوں میں مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا ۔