ملتان (سٹاف رپورٹر) سرکاری سکولوں کی نجکاری میں بے ضابطگیوں کی شکایات ، فیسیں جمع کروانے کے باوجود متعدد درخواست دہندگان کو نااہل قرار دیدیا گیا، اس سلسلے میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے اس صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دستاویزات آن لائن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا ہے ایسوسی ایشن کے مطابق گورنمنٹ سکولز کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 اپریل مقرر تھی، تاہم جن افراد اور اداروں نے مقررہ وقت میں فیسیں جمع کرا دی تھیں، انہیں ڈیٹا آن لائن اپلوڈ کرنے کے لیے مناسب وقت نہیں دیا گیا۔