ملتان( سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے ایئر پورٹ مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد کوگرفتار کرلیا ۔ نجی ایئر لائن کی پرواز بیرون ملک سے ملتان ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے ایک خاتون کو گرفتار کرلیا جس کی تصدیق فاطمہ بی بی سے ہوئی جبکہ ملتان ایئر پورٹ سے جدہ جانے والی فلائٹ میں سوار ہونے والےشخص محمد فہیم بٹ کو گرفتار کرلیا جس کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا ۔