ملتان(سٹاف ر پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بغیر اطلاع مکان کرایہ پر دینے کے مقدمہ میں گرفتار ہونے والے دوملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ شاہ رکن عالم میں درج متعلقہ تھانے میں اطلاع دئیے بغیر مکان کرایہ پر دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزموں، جعفر اور خاور کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔