• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری پولیس نے رواں سال قتل کے مقدمات میں مطلوب 12 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مری پولیس نے رواں سال اب تک قتل کے مقدمات میں مطلوب 12 ملزموں کوگرفتارکیا، ایک کروڑ 10 لاکھ کی ریکوری کی اور 17 مغوی بازیاب کروائے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری ڈاکٹر رضا تنویر سپرا نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2026 میں مری پولیس نے سنگین جرائم کے خلاف 90 فیصد کامیابی حاصل کی ، پولیس نے قتل کے 12 ملزمان گرفتار کیے، اغوا شدہ 2 بچوں اور 15 خواتین کو بازیاب کروایا، جبکہ مجموعی طور پر ایک کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد مالیتی سونا اور نقدی برآمد کر کے مالکان کے حوالے کی، اس دوران 40 کلو چرس کی برآمدگی اور 36 اشتہاری مجرمان کی گرفتاری بھی کی گئی ، ڈی پی او مری نے بتایا کہ مالیاتی جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن میں 90 لاکھ روپے مالیتی 45 تولہ سونا اور 20 لاکھ روپے نقدی ریکور کی گئی، جبکہ 18 مویشی اور7موبائل فونز بھی برآمد ہوئے، انہوں نے کہاکہ گاڑیوں کی چوری روکنے کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سکواڈ فعال کر دیا گیا ہے اور ناجائز اسلحہ کی مہم میں 18 پستول و 4 رائفلیں قبضے میں لی گئی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید