اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے موثرکریک ڈائون جاری ہے۔اس سلسلے میں تھانہ شالیمار، تھانہ سنگجانی،تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ نون، تھانہ کھنہ، تھانہ لوہی بھیر، تھانہ پھلگراں اورتھانہ شہزاد ٹائون پولیس ٹیموں نے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 650 گرام چرس،772گرام ہیروئن اورمختلف بور کے 10عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلیے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 09مجرم کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔