• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکلالہ کینٹ کی بائونڈری ایریاز پر نقشہ پاس کرنے سے قبل آرڈی اے کو شہریوں سے این او سی لینے کی تجویز

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) چکلالہ کینٹ انتظامیہ نے تجویز کیا ہے کہ آر ڈی اے کو چکلالہ کینٹ حدود کے بائونڈری ایریازکی جائیدادوں کے رہائشی و کمرشل نقشوں کی منظوری سے قبل مالکان کو پابند کرنا چاہئے کہ وہ چکلالہ کینٹ بورڈ کا این او سی پیش کریں کہ یہ جگہ کینٹ حدود سے باہر ہے ، ذرائع کے مطابق چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے آرڈی اے انتظامیہ کو مراسلہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے کہ جس میں ان سے کہا جائے گا کہ کینٹ کی بائونڈری ایریاز کا نقشہ پیش کرتے وقت متعلقہ ادارے کا این او سی بھی اپنے ساتھ لائیں تاکہ نقشہ پاس ہونے کے بعد مالکان جائیداد کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
اسلام آباد سے مزید