• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے، 18 انسپکٹرز اسسٹنٹ ڈائریکٹر بن گئے

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے کے18افسران کو اگلے گریڈز میں ترقی دے دی ہے۔  نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 16 کے 13انسپکٹرز کو گریڈ 17کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن گریڈ 16کے5سپرنٹنڈنٹس کو گریڈ 17کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن کے عہدوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔ ترقی پانے والے انسپکٹرز میں ملک احسن جاوید، خیام گل، محمد شفیق، محمد ثناءاللہ، محمد نعمان، نعیم خان نیازی، کاشف نذیر، محمد افتخار نصیب خان، وسیم اختر ڈار، یاسر محمود، نوید احمد، شہریار رزاق اور اسامہ محمود  جبکہ سپرنٹنڈنٹس سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن بننے والوں میں افسار شاہ، محمد ریحان جاوید، سید عادل شاہ، ذکی حیدر اور فرحان الحسن شامل ہیں۔ ترقی پانے والے افسران ایک سال تک پروبیشن پر رہیں گے، اس دوران ان کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید