کراچی(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدستور کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو سے ناراض ہیں۔پوپ لیو کے ایک بیان ’یسوع مسیح جنگیں برپا کرنے والوں کی دعائیں نہیں سنتے‘ پر ٹرمپ برہم ہوگئے ہیں۔ایک امریکی اخبار سے گفتگو میں پوپ لیو کو پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پوپ کیسے ایران کو ایسا ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت دے سکتے ہیں؟ جس سے وہ اطالویوں اور کیتھولکس سمیت دنیا کے لاکھوں افراد کو ہلاک کرسکتا ہو۔پوپ لیو اس سے پہلے جنگی جنون کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ چند جنگی جنونیوں نے دنیا کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔