• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، رواں برس اغوا کے 1226، اغوا برائے تاوان کے 16، کیسز

کراچی( ثاقب صغیر )سندھ میں رواں برس اغوا کے 1226، اغوا برائے تاوان کے 16 ، بچوں کے اغوا کے 117، ریپ/زنا کے91اور گینگ ریپ کے19واقعات رپورٹ ہوئے۔ پولیس مقابلوں میں30ملزمان ہلاک جبکہ 239 زخمی ہوئے۔اغوا کے سب سے زیادہ واقعات کراچی رینج میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 804 ہے، اغوا برائے تاوان کے سب سے زیادہ کیس کراچی رینج میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 11 ہے، بچوں کے اغوا کے سب سے زیادہ کیس کراچی رینج میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 103ہے۔ریپ / زنا کے سب سے زیادہ 51 جبکہ گینگ ریپ کے بھی سب سے زیادہ واقعات کراچی رینج میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 15ہے۔رواں برس کے پہلے تین ماہ کے دوران سندھ میں پولیس مقابلوں میں 30ملزمان ہلاک جبکہ 239 زخمی ہوئے۔مقابلوں میں 508ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔پولیس مقابلوں کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید جبکہ 20زخمی ہوئے۔ تین ماہ کے دوران پولیس مقابلوں کے 459کیسز رجسٹر کیے گئے ۔
اہم خبریں سے مزید