کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں ٹیلی کام شعبے کیلئے 3 ارب روپے کا پہلا AAA ریٹنگ یافتہ گرین سکوک جاری،تفصیلات کے مطابق انفرا ضامن پاکستان لمیٹڈ نے بریلانز گروپ کی کمپنی انفرالیکٹرک (Infralectric)، دبئی اسلامک بینک لمیٹڈ، بینک الفلاح لمیٹڈ اور میزان بینک لمیٹڈ کے اشتراک سے پاکستان کے ٹیلی کام شعبے کے لیے 3 ارب روپے مالیت کے پہلے AAA ریٹنگ یافتہ گرین سکوک کے اجرا کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بڑی پیش رفت پائیدار انفراسٹرکچر کی مالی معاونت اور ماحولیات سے ہم آہنگ سرمایہ کاری کے فروغ میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔