لاہور (خالدمحمودخالد) پاکستان اور سعودی عرب کے پہلے سے مضبوط تعلقات میں مزید اضافہ بھارتی حکومت سے برداشت نہیں ہو رہا۔ معروف تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے دورۂ سعودی عرب کے حوالے سے جنگ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجیت ڈوول کا دورہ بظاہر معمول کا سفارتی اقدام لگ رہا ہے مگر اسکے پیچھے گہرے اسٹرٹیجک خدشات کارفرما ہیں۔