کراچی (طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے کراچی میں21ارب روپے کے اہم میگا منصوبوں کی منظوری دیدی جن میں ڈیفنس آفیسرز ہاوسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں خیابان اتحاد اورپر خیابان شہباز سگنل پرانڈر پاس تعمیر کیئے جائیں گے گزشتہ روز وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیرصدارت سات بڑے منصوبوں کی منظوری دے گئی یہ منصوبے اب پی سی ون اور ڈیزائن کے آخری مرحلے میں ہیں اور جلد کام شروع ہو جائے گا تمام منصوبوں کو ایف ڈبلیو او تعمیر کرے گی دیگر منصوبوں میں سپر ہائی وے الآصف اسکوائر انٹر چینج فلائی اوور کی تعمیر،سپر ہائی وےایم نائن سے ملیرہالٹ تک جناح ایونیو کی بیوٹیفیکیشن،جناح ایوینیو سے رائٹ ٹر ن شاہراہ فیصل ملیر ہالٹ انڈر پاس، ائیرپورٹ سے شاہراہ فیصل رائٹ ٹرن فلائی اوور ، ہاکس بے میں وائی جنکشن تا مچھلی چوک ساڑھے آٹھ کلو میٹر اور پھر مچھلی چوک سے کاکا پیر تک ڈھائی کلو میٹر سڑک کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔