کراچی (نیوز ڈیسک) ایلون مسک نے پیرس کی رضاکارانہ قانونی طلبی نظر انداز کردی۔ ایکس کیخلاف بچوں کی نازیبا تصاویر کے الزام کی فرانسیسی تحقیقات جاری، عدم پیشی پر مسک پر دباؤ بڑھ گیا۔ فرانس میں سائبر جرائم کے پراسیکیوٹرز نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کو پیرس میں رضاکارانہ پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا، تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔ یہ تحقیقات ایکس اور اس کے مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹ گروک کے خلاف بچوں سے متعلق نازیبا اور جعلی جنسی نوعیت کی تصاویر پھیلانے، ہولوکاسٹ سے انکار کے مواد اور فرانسیسی سیاست میں مبینہ مداخلت کے الزامات کے تحت جاری ہیں۔