ڈھاکہ( نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش میں تیل کا شدید بحران، پٹرول پمپس پر طویل قطاریں، اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں ایندھن (تیل اور گیس) کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے پٹرول پمپس پر طویل قطاریں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،حکام نے ایندھن کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد پٹرول 135 ٹکا اور ڈیزل 115 ٹکا فی لیٹر تک پہنچ گیا،مشرق وسطیٰ (ایران) میں جاری کشیدگی کی وجہ سے عالمی سپلائی چین متاثر ہوئی ہے جس سے 95 فیصد درآمدی ایندھن پر انحصار کرنے والے بنگلہ دیش میں قلت پیدا ہوئی ہے،چٹاگانگ اور ڈھاکہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول پمپس پر کئی کلومیٹر طویل قطاریں دیکھی جا رہی ہیں اور پیٹرول ختم ہونے کے خوف سے لوگ گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔خام تیل کی عدم دستیابی کے باعث بنگلہ دیش کی واحد سرکاری ریفائنری ایسٹرن ریفائنری لمیٹڈ کی پیداوار روک دی گئی ہے، حکومت نے سپلائی بڑھانے اور 20 اپریل سے ایندھن کی فراہمی میں اضافے کا اعلان کیا ہے تاکہ صورتحال کو معمول پر لایا جا سکے، توانائی کے اس بحران نے ملک میں ٹرانسپورٹ اور روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔