• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کے بانی رہنما ملا معتصم آغا جان گرفتار، اندرونی اختلافات شدید

کراچی (نیوز ڈیسک) طالبان کے بانی رہنما ملا معتصم آغا جان گرفتار، اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ افغان طالبان میں پالیسی اختلافات کھل کر سامنے آگئے، پاکستان اور ٹی ٹی پی سے متعلق مؤقف گرفتاری کی وجہ بنا۔ آ غا پائیدار امن کے قیام کیلئے افغانستان اور پاکستان کے علما پر مشتمل مشترکہ کونسل بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں طالبان کے سینئر رہنما اور تحریک کے شریک بانی ملا معتصم آغا جان کو قندھار میں ایک خصوصی انٹیلی جنس یونٹ نے گرفتار کر لیا ہے، جس سے طالبان قیادت کے اندر بڑھتے ہوئے اختلافات نمایاں ہوگئے ہیں۔ آغا جان، جو ملا عمر کے قریبی ساتھی اور طالبان کی پہلی حکومت میں وزیر خزانہ رہ چکے ہیں، مبینہ طور پر افغانستان اور پاکستان کے علماء پر مشتمل مشترکہ کونسل بنانے کی کوشش کر رہے تھے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید