• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس وقت معاہدہ ناممکن نظر آرہا ہے، سفارتی و دفاعی ماہرین

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سفارتی و دفاعی ماہرین آصف درانی، منیر اکرم اور میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے کہا ہے کہ امریکہ و ایران مذاکرات کا دوسراراؤنڈ ہوجائے گا جنگ بندی میں توسیع بھی ہوگی اور آگے چل کر ایک جامع معاہدے کی اُمید بھی کی جاسکتی ہے۔ اس وقت معاہدہ ناممکن نظر آرہا ہے ۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں حامد میر سے گفتگوکر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے کہا کہ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آ ج ہی ایران سے معاہدہ ہوجائے گا اس سے انٹرنیشنل میڈیا میں ہلچل مچی ہوئی ہے جبکہ امریکی وفد کے آنے کی خبریں ہیں لیکن ایران کے وفد کے پہنچنے کی تصدیق نہیں کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید