• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے بیانات، کروڑوں ڈالر کے منافع بخش سودوں کا انکشاف

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی دوسری مدت کے دوران وال اسٹریٹ اور عالمی مارکیٹوں میں ایک انتہائی پراسرار اور غیر معمولی رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جہاں صدر ٹرمپ کے کسی بھی بڑے اعلان، انٹرویو یا سوشل میڈیا پوسٹ سے چند گھنٹے یا بعض اوقات محض چند منٹ قبل ہی مارکیٹ میں کروڑوں ڈالر کا کاروبار ہوتا دکھائی دیا ہے۔ صدر کے اہم بیانات سے چند منٹ قبل کروڑوں ڈالر کے منافع بخش سودوں کا انکشاف، ایران جنگ کے دوران تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے قبل مارکیٹ میں مشکوک سرگرمیوں کا پیٹرن، تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ’غیر قانونی انسائیڈر ٹریڈنگ‘ کی واضح علامات ہو سکتی ہیں، صدر ٹرمپ کی جانب سے مارکیٹ پر اثر انداز ہونے والے فیصلوں پر عالمی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ بی بی سی کی جانب سے کی گئی ایک تفصیلی تحقیقات میں مختلف مارکیٹوں کے اعداد و شمار کا موازنہ صدر ٹرمپ کے ان اہم اعلانات کے ساتھ کیا گیا ہے جنہوں نے عالمی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس جائزے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹرمپ کے بیانات کے منظرِ عام پر آنے سے قبل کاروباری سرگرمیوں میں مسلسل اور غیر معمولی اضافے کا ایک ایسا پیٹرن پایا جاتا ہے جسے محض اتفاق قرار دینا مشکل ہے۔
اہم خبریں سے مزید