• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے یورو بانڈ کے اجرا کا حجم بڑھا کر 750 ملین ڈالر کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزادنے کہاہے کہ چار سالہ مدت کے بعد بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں کامیاب واپسی کے بعد پاکستان نے اپنے یورو بانڈ کے اجرا ء کا حجم بڑھا کر 750 ملین ڈالر کر دیا ہے، اضافی 250 ملین ڈالر عالمی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو گرین شو آپشن کے استعمال کے ذریعے جاری کئے گئے ہیں۔پیرکوسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پراپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ اضافہ کی بنیادی وجہ توقع سے زیادہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور اعتماد ہے جو پاکستان کی معاشی سمت اور عالمی منڈیوں میں دوبارہ شمولیت کے حوالے سے مثبت اشارہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید