واشنگٹن( نیوز ڈیسک)20فیصد افغان طالبان رہنماؤں کا بم دھماکوں اور خودکش حملوں کے ماسٹر مائنڈ ہونیکا انکشاف،تفصیلات کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں افغان طالبان کے حکومتی ڈھانچے سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے20فیصدسے زائد رہنما بم دھماکوں اور خودکش حملوں کےماسٹرمائنڈ ہیں۔دوسری جانب افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کی33رکنی کابینہ میں 13سے14ارکان اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق افغان عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند، نائب وزریراعظم، افغان عبوری وزیرداخلہ سراج الدین حقانی اور وزیرخارجہ امیرخان متقی سمیت دیگر کئی وزراء کےنام بھی عالمی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔