• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں چینی زبان سیکھنے میں دلچسپی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، صدر ​مملکت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر ​مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں چینی زبان سیکھنے میں دلچسپی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، یوم چینی زبان ایک ایسی دنیا میں جو تیزی سے ایک دوسرے سے جڑ رہی ہے، لسانی تفہیم کی عالمی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے،بہت سے نوجوانوں کے لیے چینی زبان سیکھنا اب محض شوق نہیں بلکہ تعلیم، تجارت اور تکنیکی تعاون کے مواقع سے جڑا ہوا ہے۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری یوم چینی زبان کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ ​پاکستان میں چینی زبان سیکھنے میں دلچسپی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید