• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے فیصلے کرنیوالی میری قوم آج دوسروں کی غلام ہے، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجرقومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے بندھانی کالونی میں اپنے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے فیصلےکرنیوالی میری قوم آج دوسروں کی غلام ہے، آج ایک اسسٹنٹ کمشنر ایک نوٹس چپکاکر چلا جائے تو ہم مارکیٹ نہیں کھول سکتے۔ جب تک مہاجروں کو اقتدار میں دیگر قوموں کی طرح حصہ نہیں دیا جائے گا اسوقت تک یہ شہر اور ملک ترقی نہیں کرسکتا،  مہاجر ایک قوم ہے، جس طرح اس ملک پر سندھی پنجابی بلوچی یا پختون کا حق ہے اسی طرح اس ملک کے وسائل پر میری قوم کا بھی حق ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ میری قوم نے اس شہر میں اچھا وقت دیکھا ہے، کل تک کے ایم سی،کے ڈی اے میں ملازمتیں تھیں۔
اہم خبریں سے مزید