• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی مائیگریشن اور ٹریول ایجنٹس کے خلاف کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے )نے مبینہ طور پر غیر قانونی مائیگریشن اور ٹریول ایجنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزوں کی فراہمی میں ملوث3 ملزمان کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے انکوائری نمبر 757/2026 کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے منظم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب کر دیا، ایف آئی اے نےکارروائی کے دوران تین ملزمان ارسلان اشفاق، سید غلام محی الدین حیدر عرف حارث اور محمد صادق کو گرفتار کرلیا ۔
اہم خبریں سے مزید