کراچی (اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 4900روپے اور چاندی کی قیمت میں 145روپے فی تولہ کی کمی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 49ڈالر فی اونس کی کمی سے 4837ڈالر سے کم ہو کر 4788 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے، عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 4900 روپے فی تولہ کی کمی سے 5لاکھ ایک ہزار 162 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 4201 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 29 ہزار 665 روپے ہو گئی۔ پیر کو مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 145 روپے کی کمی سے 8562 روپے فی تولہ پر آگئی۔