• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو الہیار، حیدرآباد پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگا، شرجیل میمن

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹنڈو الہیار اور حیدرآباد کے عوام کے لئے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ٹنڈو الہیار سے حیدرآباد کے درمیان پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز 22اپریل سے کیا جا رہا ہے۔ شکارپور، سکھر کے بعد دوسرے مرحلے میں ٹنڈو الہیار اور حیدرآباد کے درمیان پیپلز بس سروس شروع کی جا رہی ہے، منصوبے سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کرنے والے شہریوں کو بڑی سہولت میسر آئے گی اور روزمرہ آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوگی۔ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کا مقصد جدید ٹرانسپورٹ نظام کو مرحلہ وار صوبے کے دیگر اضلاع تک بھی توسیع دینا ہے۔
اہم خبریں سے مزید