دبئی (سبط عارف ) متحدہ عرب امارات نے کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے غیرمعمولی قدم اٹھاتے ہوئے پہلی بار پانچ کرکٹرز کو اماراتی شہریت دے دی ہے۔ توقع ہے اس اقدام سے اماراتی قومی ٹیم مضبوط ہو گئی۔ نئے اماراتی شہری بننے والے کھلاڑیوں میں خزیمہ تنویر، اجے کمار، اکشدیپ ناتھ، ہرپریت بھاٹیا اور ادیب عثمانی شامل ہیں۔ یہ تمام کھلاڑی اب اماراتی کی قومی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کرکٹرز کو شہریت دے کر براہ راست قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔