کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران سعید طالبی نیا نے کہا ہے کہ لڑکر مر جائیں گے،ذلت قبول نہیں،دشمن رجیم چینج اور شکست کے خواب قبروں میں لے جائیں گے، وزیراعظم پاکستان ،فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ایران کی دوستی کا حق اداکیا۔یکجہتی فلسطین ایران کانفرنس سے صدارتی خطاب میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ ایران اصل میں اسلام کے دفاع کی جنگ لڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابقمتحدہ علماء محاذ پاکستان ، فنکشنل علماء مشائخ ونگ سندھ کے زیر اہتمام فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم کی زیر صدارت مولانا محمدامین انصاری کی میزبانی میں یکجہتی فلسطین و ایران کانفرنس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان ،فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے بے حد مشکور ہیں۔ سردار عبدالرحیم نے صدارتی خطاب میں کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ امریکہ اسرائیل ایران کی جنگ میں اس کو جنگ نہیں سمجھتا بلکہ ایک طرف کھلی جارحیت اور دوسری طرف اپنا دفاع ہے۔پیر سائیں پگارا میںبھی حسینی خون ہے جنہوں نے یہ کہہ کر پورے ملک میں بیداری پیداکردی کہ ایران اپنے سے بڑے ملک سے تنہا جہا دکررہا ہےمتحدہ علماء محاذ کے بانی سربراہ ، فنکشنل علماء مشائخ ونگ سندھ کے صدر مولانا محمدامین انصاری نے کہا کہ خانہ فرہنگ ایران نے کراچی میں مسلمانوں کے درمیان امن و وحدت کیلئے قابل ستائش موثر کرداداکیا ہے، متحدہ علماء محاذ فنکشنل علماء مشائخ سندھ کے چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی نے کہا کہ 95 سال بعد بھی سورھیہ بادشاہ شہید کے موقف ’’وطن یا کفن ‘‘کی بازگشت آج بھی ایران میں امریکہ اسرائیل کے خلاف استقامت و مقاومت کی صورت میں سنائی دے رہی ہے ۔مسلم لیگ فنکشنل کراچی کے صدر انور عظیم ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین ،ایران ،لبنان جیسے دیگر معاملات استعماری قوتوں نے مسلمانوں کو کچلنے کیلئے فتنے کھڑے کئے ہیں ۔کانفرنس سے حافظ احمد علی، علامہ ڈاکٹر سید شمیل احمدقادری حنبلی،علامہ سید اظہر علی ہمدانی ، ڈاکٹر صابر ابومریم ،علامہ شیخ سکندر حسین نوربخشی،مولانا منظر الحق تھانوی، شیخ الحدیث مفتی محمد داؤد ، مفتی عبدالعظیم سلفی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی سلفی، مفتی اسد الحق چترالی، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، مولانا پیر محمد ارشد حسین ہاشمی کاظمی القادری، علامہ مرزا طاہر علی حبیب، مفتی محمد عابد، سیدحسن صغیرعابدی ، ڈاکٹر فیضان فاروقی، حاجی صفدر علی خٹک و دیگر نے خطاب کیا۔