کراچی (عبدالماجد بھٹی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کے دوسرے مرحلے کی اپ گریڈیشن کیلئے اشتہار جاری کردیا۔ پانچ مئی تک کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ پہلے مرحلے کا کام آئی سی سی چیمپنز ٹرافی سے قبل مکمل ہوا تھا جس میں فاراینڈ پر چار منزلہ جدید بلڈنگ کی تعمیر،الیکٹرانک ایل ای ڈی اسکرین اور فلڈ لائٹس، نصب ہوئی تھیں۔ نئے منصوبے میں انکلوژرز کو گرا کر اسے جدید اسٹیڈیم میں تبدیل کیا جائے گا۔ ممکنہ طور پر جون میں تعمیراتی کام شروع اور دسمبر میں مکمل ہوگا۔