• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور شہر میں سی این جی اسٹیشنز کئی روز سے بند ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے شہریوں کے مطابق سی این جی کی بندش کے باعث رکشوں، ویگنوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھ گئے ہیں جس سے طلبہ، ملازمین اور مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دوسری جانب ٹیکسی سروسز نے بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کرایوں میں دوگنا اضافہ کر دیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ کے سفر کے اخراجات میں اچانک اضافے نے ان کی زندگی مزید مشکل بنا دی ہے، جبکہ طلبہ کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ عوام نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی کیفراہمی جلد بحال کر کے کرایوں میں بے جا اضافے کا نوٹس لیا جائے۔
پشاور سے مزید