پشاور (لیڈی رپورٹر )میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاورکا ریونیو بڑھانےکے لیے ʼکیپٹل میٹرپولیٹن کے فقیر آباد اور کوہاٹی پلازہ میں د کانوں اور فلیٹس کو مارکیٹ کے مطابق پریمبیم اور کرایہ پر دیاجائیگا جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے جبکہ کرایوں اور پرئمییم کے نرخ طے کردئیے گئے جسکو منظوری کیلئے لوکل گورنمنٹ کو بھجوایا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق کیپٹل میٹروپولیٹن کی جائیداد وں سے متعلق منعقدہ اجلاس میں پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کو بریفنگ دے دی گئی اور ضروری احکامات جاری کئے گئے ایڈمنسٹریٹر/ ڈی سی پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے کہاکہ کیپٹل میٹروکی آمدن میں اضافے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرنے کے احکامات صادر کئے جائے۔