• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو 1122 صوابی کی ہفتہ وارکارکردگی رپورٹ جاری

پشاور (اے پی پی):ریسکیو 1122صوابی نے ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 156 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 150 افراد کو ریسکیو کیا اور ایک مریض جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان ریسکیو 1122صوابی کے مطابق ان ایمرجنسز میں میڈیکل کے123 ،ٹریفک کے 26 آگ لگنے کے 2،فائرنگ کے2، ڈوبنے کی1اور 2دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں۔ریسکیو 1122کی ریفرل سروس کے تحت34مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں تمام کیسز ضلع کے اندر منتقل کیے گئے۔اسی دوران ایمرجنسی ہیلپ لائن پر مجموعی طور پر 5480 کالز موصول ہوئیں جن میں 2771 معلوماتی/ڈراپ کالز جبکہ2553 جعلی یا غیر متعلقہ کالز شامل تھیں۔ریسکیو 1122 صوابی نے عوام سے اپیل کی کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن کا استعمال صرف حقیقی ایمرجنسی کی صورت میں کریں تاکہ بروقت امدادی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
پشاور سے مزید