• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی،رکی ترقیوں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ

پشاور( لیڈی رپورٹر )شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور کے ملازمین نےصوبائی حکومت، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور اعلی حکام سے عرصہ دراز سے رکی ترقیوں کے خلاف نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ انتظامیہ ائے روز نئے نئے قوانین بنا رہی ہے لیکن ملازمین کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔اور وہی قوانین ملازمین کے خلاف استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور کی سینیئر پروفیسر سمیرا طارق نےیونیورسٹی ملازمین کے ہمراہ منگل کے روز پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ سمیرہ طارق نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی کی انتظامیہ اور وائس چانسلر نے عرصہ دراز سے ملازمین کی پروموشن کی فائلیں جو مکمل ہیں دبائی ہوئی ہے نہ انہیں کمیشن کی طرف بھیجوایا جا رہا ہے اور نہ صوبائی حکومت کی جانب۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 18 سال سے ہماری ترقی کے کیسز کو روکا گیا ہے جس پر ہمارے تحفظات دور نہیں کیے انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں ترقیوں کے ڈرافٹ حوالے کیے جائیں تاکہ ہمارے تحفظات دور ہو سکیں۔ اور ہماری ترقی کے کیسز کی راہ میں روڑے نہ اٹکائے جائیں انہوں نے کہا کہ پروموشن ہمارا ائینی حق ہے اور یہ ہم سےکوئی نہیں چھین سکتا سمیرا نے کہا کہ ہمیں صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن کی طرف بھی رسائی نہیں دی جا رہی کہ ہم اپنے کیسز ان سے ڈسکس کریں۔ انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ سہیل افریدی وزیر ہائیر ایجوکیشن اور متعلقہ افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا انہوں نے مزید کہا کہ بطور خواتین سٹاف اور ملازمین ہم مجبور ہو گئے ہیں کہ اج ہم میڈیا کے توسط سے اواز اٹھا رہے ہیں۔ دوسری جانب وومن یونیورسٹی کے ملازمین نے یونیورسٹی میں بھی اپنا احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔
پشاور سے مزید