کراچی (نیوز ڈیسک)بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل، روس اور امریکا عالمی انسانی حقوق کی تباہی میں پیش پیش ہیں۔ ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو، ٹرمپ اور پیوٹن انسانی حقوق کے شکاری ہیں۔عالمی انسانی حقوق کی صورتحال پر جاری سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ʼایک ایسا عالمی ماحول، جہاں وحشیانہ رویے پنپ سکیں، طویل عرصے سے تشکیل پا رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق 2025میں بین الاقوامی نظام سے واضح انحراف دیکھنے میں آیا، وہ نظام جو ہولوکاسٹ اور عالمی جنگوں کی تباہ کاریوں کے بعد تشکیل دیا گیا تھا اور جسے گزشتہ 80برسوں میں بتدریج اور مشکل سے تعمیر کیا گیا تھا۔