پشاور (لیڈی رپورٹر) شعبہ ریاضی، جامعہ پشاور کے ایم فل سکالرز محمد آفاق احمد اور محمد امجد علی نے کامیابی سے اپنے اپنے تحقیقی مقالات کا دفاع کر لیا۔ محمد آفاق احمد نے ڈاکٹر اکبر زادہ کی نگرانی میں تحقیق مکمل کی جبکہ ان کے بیرونی ممتحن قرطبہ یونیورسٹی پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر گلزار علی خان تھے۔