• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ صوابی پولیس کی کارروائی، تین بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

پشاور (اے پی پی)تھانہ صوابی پولیس نے پیر کے روز منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تین بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کرکے 2975گرام چرس برآمد کر لیا۔تر جمان صوابی پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی وقاص رفیق کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈان کے دوران قائم مقام ایس ایچ او تھانہ صوابی سید الطاف باچا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر ناکہ بندی کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں شاہد اور علی نواز اور اول شیرشامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 2975گرام چرس برآمد کرلی۔ملزمان کے خلاف تھانہ صوابی میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ضلع بھر میں منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لئے کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ڈی پی او صوابی نے کہا ہے کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔
پشاور سے مزید